گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے کا شکار ٹرین پنوں عاقل سے کھاریاں جارہی تھی،ریسکیو آپریشن کے بعد ٹرین میں موجود تمام افراد اور بوگیوں میں موجود سامان نکال لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے حادثے عام طورپر دھماکے کی صورت میں ہوتے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں دھماکے یا دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے ،لیکن اس میں کسی اور ملوث ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتاحادثے کی وجوہات بہتر گھنٹے میں سامنے آنے کے بعد تمام باتیں واضح ہوجائیں گی، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ غیر متوقع حادثہ ہے اس لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ پل کے خستہ ہال ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں،انہوں نے کہا کہ صبح ہی پاکستان ایکسپریس کے گزرنے سے پہلے ٹریک کو چیک کیا گیا تھا اور ریلوے ٹریک کا سال میں چار بار تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے، پل کے ستون اب بھی قائم ہیں ، جس سے پتا چلتا ہے کہ پل بالکل ٹھیک تھا،،، پاکستان ایکپسریس کی تمام بوگیاں مسافروں سے بھری تھیں جس کاوزن بھی اسی پل نے برداشت کیا ،