پشاورہائی کورٹ نے5 جولائی ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد روک دیا

Jul 03, 2015 | 19:56

سٹی رپورٹر

پشاور ہائی کورٹ میں رٹ درخواستوں کی سماعت جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس محمد داود پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ہوئی،فاضل عدالت نے رٹ درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیئے منظور کرتے ہوئے انتخابی عمل کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چودہ جولائی کو جواب طلب کیا ہے، رٹ درخواستوں میں وزیر اعلی چیف سیکرٹری سیکرٹری بلدیات اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چودہ امیدواروں کی جانب سے دائر کی جانے والی الگ الگ رٹ درخواستوں میں کئی وجوہات کی بنا پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کو روکنے کی استدعا کی تھی -

مزیدخبریں