لاہور (آئی این پی) الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرریوں کے لئے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کے ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔ آئین کے آرٹیکل دو سو پندرہ کے تحت ارکان کے عہدوں کی معیاد انیس جون کو ختم ہو چکی ہے تاہم معیاد کے خاتمے کے باوجود الیکشن کمشن کے نئے ارکان کی نامزدگیوں کے عمل کا آغاز نہیں کیا گیا ہے جو آئین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمشن کا ادارہ خودمختار اور بااختیار ہے جس کے عہدوں پر نئی تعیناتیاں آئین کا تقاضا ہے۔
درخواست دائر
الیکشن کمشن ممبران کی تقرری کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Jul 03, 2016