پشاور (آئی این پی) پشاور میں ماڈل و گلوکارہ قندیل بلوچ کا سابق شوہر ہونے کا دعویدار سامنے آگیا، قندیل بلوچ نے سابق شوہر کے دعوے پر ردعمل دینے سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے درزی شاہد اقبال بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قندیل بلوچ سے ڈیرہ غازی میں کورٹ میرج کی تھی۔ قندیل بلوچ کو اہل خانہ کی ناراضگی پر طلاق دے دی تھی۔ سابق شوہر نے دعویٰ کیا کہ قندیل نے نام کے ساتھ بلوچ شادی کے بعد لکھنا شروع کیا۔ دوسری طرف ماڈل قندیل بلوچ نے سابق شوہر ہونے کے دعوے پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
قندیل بلوچ
'