صدر ممنون کی شاہ سلمان سے ملاقات، بین الاقوامی، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

مکہ مکرمہ (صباح نیوز+ این این آئی) صدرمملکت ممنون حسین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ بین الاقوامی امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سفیر پاکستان منظور الحق‘ سعودی کابینہ کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں صدرمملکت ممنون حسین نے 27 رمضان المبارک کے موقع پر خانہ کعبہ میں پاکستان کی ترقی‘ خوشحالی‘ امن و سلامتی اور پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ صدر ممنون حسین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جو خوشحالی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ صدر نے وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
صدر ممنون

ای پیپر دی نیشن