گلوکار خالد گاور کے عارفانہ کلام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (کلچرل رپورٹر) نوجوان گلوکار خالد گاور کے بھارتی گلوکارکنور علی داس کے ساتھ مل کر تیار کئے گئے صوفیانہ کلام ’’میرا مرشد اچا‘‘ نے پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ خالد گاورنے کہا کہ اس کلام کی بدولت انہیں دونوں ممالک میں بہت پذیرائی ملی ہے جس پر مداحوں کے مشکور ہیں۔ ہمارے ملک میں موسیقی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت صرف اس کو اُجاگر کرنے کی ہے۔ وہ کئی پراجیکٹس میں انڈین سنگرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس کو شائقین خوب پسند کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن