میڈیا کی نشاندہی پر بڑے بڑے ادارے حرکت میں آ جاتے ہیں: سرفراز ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے موجودہ دور میں صحافت نے اتنی ترقی کی ہے اتنی کسی ادارے نے نہیں کی میڈیا کی نشاندہی پر بڑے بڑے ادارے حرکت میں آجاتے ہیں انہوںنے کہا کہ پولیس کے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کیلئے میڈیا کا تعاون ضروری ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے پریس کلب شیخوپورہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن افسر ارقم طارق ،اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز ،ڈی ایس پی سٹی راجہ فخر بشیر ،ای ڈی ا و ایجوکیشن عبدالمتین ،مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری بدر الزمان ورک ،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوہدری طیاب راشد سندھو ،میاں اعجاز احمد ،صدر پریس کلب شہباز خان ،جنرل سیکرٹری سلطان حمید راہی ،عبدالحمید بھٹی ،غلام احمد چوہدری ،ندیم شیخ ،عظیم علی شیخ ، مصطفی خان ،شاہد خان ،طاہر مسعود ساجد ،غلام عباس گل ،علی عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...