لاہور (پ ر) سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف صدر دیوان سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے جنگی جنون پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ بھارت نے خطے میں امن کی تباہی اور ہمسایہ ممالک کو ڈرانے کیلئے ہتھیاروں کی ریس شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے برصغیر میں مسائل کی جڑ بھارت ہے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم امن کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان نے عالمی امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں دنیا ہماری قربانیوں کی قدر اور بھارت کی جارحیت پسندی کا تدارک کرے۔
بھارتی جنگی جنون پر خاموش نہیں رہ سکتے: سید ہاشم علی شاہ زنجانی
Jul 03, 2016