چھانگا مانگا: عید ٹرو 3روزہ میلے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے: چودھری حیات حسن

چھانگامانگا (نامہ نگار) فارسٹ پارک (مہتابی جھیل) چھانگا مانگا پر عید ٹرو3روزہ میلے کے موقع پر محکمہ جنگلات چھانگامانگا نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر چھانگامانگا چودھری حیات حسن نے بتایا کہ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی ڈیوٹیاں پارک کے مختلف حصوں میں لگادی گئی ہیں اس خصوصی موقع پر ٹرام اسٹیشن چھانگامانگا اور مہتابی جھیل پارک کے درمیان تین فارسٹ ٹرامز چلائی جائیں گئی جو بغیر کسی وقفہ کے چلتی رہیں گئی۔ ڈی ایف او نے بتایا کہ الیکٹرک واٹر کولر اور ہینڈ پمپ نصب کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...