تھر،بدین اورمٹھی میںالخیرفائونڈیشن کے مزید کنوئوں سے پانی فراہم کر دیا گیا

Jul 03, 2016

لاہور(پ ر) الخیر فائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی خصوصی ہدایات پر تھر پارکر،بدین ،مٹھی ،نگرپارکر،کھوکھرپارکر،ڈھورونارو اس کے مضافات میں مزید سینکڑوںکنوئوں کی تعمیر کے بعدوہاں مقامی افراد کو میٹھا اورصاف پانی مہیا کردیا گیا ہے۔ امام قاسم رشیداحمد کی ہدایات پردشت میں آباد خاندانوںکے نزدیک کنویں تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے انہیں سروں پرپانی کاوزن اٹھاکردوردراز کافاصلہ طے نہیں کرناپڑتا۔ مقامی افراداب جہاں اپنے اپنے گھروں کے نزدیک سے پانی لے سکتے ہیں وہاں یہ کنویں ان کے جانوروں کوبھی سیراب کریں گے ۔پانی کی دستیابی سے مقامی افراد کے مایوس چہروں پرخوشی لوٹ آئی ۔امام قاسم رشیداحمدنے اپنے دشت میں سرگرم رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الخیرفائونڈیشن کے دستیاب وسائل مستحق اورمفلس انسانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے نچھاورکردیں۔کوئی محتاج فردیاضرورتمندخاندان خوراک،ادویات اورپینے کے صاف وصحتمندپانی سے محروم نہ رہے ۔

مزیدخبریں