پی ایس بی کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت کیا جائے ٗپیرزادہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت کردیا جائے تاکہ کھیلوں سے متعلقہ سرگرمیوں کی سرکاری ٹی وی چینلز پر زیادہ بہتر اور نمایاں کوریج ہوسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو وزارت اطلاعات کے ماتحت کرنے سے یہ مزید بہتر طریقے سے کام بھی شروع کردے گا واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد2011 میں وزارت کھیل کو تحلیل کردیا گیا تھا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حوالے کردیئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کی حکومت کو دی گئی تجویز کے مطابق پاکستان سپورٹس کو وزارت اطلاعات ونشریات میں ضم کرنے سے اس کے معاملات زیادہ بہتر طریقے سے چل سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن