قیمتی جانوں کا نذرانہ پولیس کی تاریخ کا سنہرا باب ہے‘ آئی جی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس لائن حیدرآباد میں پولیس رینج حیدرآباد کے شہدائے پولیس کے ورثاءاہل خانہ سے ملاقات کی کچھ دیر قیام کے دوران عیدکی خوشیاں شیئر کیں اوران میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے ممکنہ درپیش مسائل دریافت کئے اوراس حوالے سے احکامات جاری کئے۔ تقریب کا اہتمام ڈی آئی جی حیدرآباد نے کیا۔اس موقع پر ضلعی ایس ایس پیز حیدرآباد و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں شہدائے پولیس کو سیلوٹ اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ سے وابستہ ہر افسر وجوان ایک خاندان کی مانند ہے اور یہ سب کے سب ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے جوانوں اور ویلفیئر کو سب سے بڑا اثاثہ سمجھتی ہے ۔ سندھ پولیس کی تاریخ میں شہدائے پولیس نے جرات اوربہادری کی جو مثالیں رقم کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ بہادر افسران اور جوانوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار اور مردانہ وار لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینا پولیس کی تاریخ کا سنہرا باب بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کامشکور وممنون ہوں۔جنہوں نے سندھ ہولیس کے لیئے نیوایس ایم جیز، نیوپسٹل، نئی گاڑیوں، کمپیوٹرزوغیرہ کی خریداری کے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ

ای پیپر دی نیشن