سندھ میں نیب کادائرہ کار محدود کرنے سے کرپشن کا بازارگرم ہوگا‘منیر عباسی

Jul 03, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ‘ وائس چیئرمین فدا تنولی‘ ڈاکٹرافضل اعوان‘ شوکت تنولی‘ آصف ذوالفقار عباسی‘ خالد ا عوان اور یونس تنولی نے کہا ہے کہ سندھ ا سمبلی نے نیب کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے لئے جو سندھ کابینہ میں قرار داد منظور کی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ منیر عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہوگا۔

مزیدخبریں