اجنیانوالہ (نامہ نگار)تحریک آزادی پاکستان کے سپاہی ،ریٹائرڈ پرنسپل چودھری اکبر علی اشرفی کے والد ،فاضل منہاج القرآن انٹر نیشنل یونیورسٹی علامہ محمد اقبال اکبر قادری اور عالمی شہرت یافتہ ہیر گائیک پروفیسر حسنین اکبر کے دادا جان بابا اللہ رکھا دو صدیاں دیکھنے کے بعد 109برس کی عمر میںانتقال کر گئے۔ انتقال پر علاقہ کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی،صحافتی تنظیموں کے سربراہان چیئرمین حاجی اعجاز سکندر گجر،بشارت محبوب بھٹی،فہد شہزاد مانگٹ، محمد عظیم نوشاہی،رانا احسان دانش،محمد شفیق بزمی،رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر،رکن صوبائی اسمبلی چودھری سجاد حیدر گجر،سابق ناظم چودھری محمد افضل گرو،ڈاکٹر سرفراز احمد اوٹھی،رانا اصغر خاں سمیت دیگر شخصیات نے غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا کی۔
2صدیاں دیکھنے والے بابا اللہ رکھا109سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Jul 03, 2017