شمالی کیرولینا: نیا جزیزہ ابھر آیا‘ برمودا ٹرائی اینگل کی پراسراریت میں اضافہ

نیویارک(نیٹ نیوز) برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساحلی علاقے شمالی کیرولینا کے قریب نیا جزیرہ نمودار ہوا ہے۔ شیلی آئی لینڈ کا نام دیا گیا ہے‘ کو ماہرین نے خطرناک قراردے دیا۔ یہ جزیرہ سمندر میں اس جگہ ابھرا ہے جوکہ برمودا ٹرائی اینگل میں شامل ہے جس کے اندر سمندر کا چار لاکھ چالیس ہزار میل کا رقبہ آتا ہے۔ برمودا ٹرائی اینگل دنیا کے پراسرار ترین خطوں میں سے ایک ہے جہاں بحری جہاز مرے اور طیاروں کے حیران کن طورپر غائب ہونے کی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو وہاں چہل قدمی یا اس کے اردگرد تیراکی سے گریز کرنا چاہئے جس کی وجہ شارک مچھلیوں کے حملے کیساتھ ساتھ کرنٹ اور ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ ان کے بقول اس جزیرے کے اردگرد پانچ فٹ لمی شارکیں اور اسٹرنگ ریز کو تیرتے دیکھا گیا ہے۔ ہلال کی شکل کا یہ جزیرہ ایک میل لمبا اور چار سو فٹ چوڑا ہے۔ یہ جزیرہ سمندر میں اس جگہ ابھرا ہے جوکہ برمودا ٹرائی اینگل میں شامل ہے جس کے اندر سمندر کا چار لاکھ چالیس ہزار میل کا رقبہ آتا ہے۔ برمودا ٹرائی اینگل دنیا کے پراسرار ترین خطوں میں سے ایک ہے جہاں بحری جہاز مرے اور طیاروں کے حیران کن طورپر غائب ہونے کی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن