کوئٹہ (این این آئی)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی تاسیس سے لیکر آج تک اسلام ،نظریہ پاکستان اور ملک میں دینی اقدار واخلاقیات کیبالادستی کیلئے کوشاں ہیں یہی بنیادی اصول جماعت اسلامی غالب طور پر اپنی پالیسی سازفیصلوں میں ملحوظ رکھتی ہے علاوہ ازیں جماعت اسلامی اس امر پر پُرعزم یقین رکھتی ہے ملک کی موجودہ ہمہ جہتی آزمائیشوں سے نجات کا راستہ یہی ہے کہ ملکی قانون میں اسلام کے عادلانہ نظام کی بالادستی قائم ہویہ ہدف ملک کی بڑی دینی قوتوں میں زیادہ سے زیادہ مفاہمت اور قربت کے نتیجے میں ممکن ہے اسی تناظر میں جماعت اسلامی نے ضلعی،صوبائی ومرکزی سطح پر تفصیلی مشاورت کے بعد این اے 260میں جمعیت علماءاسلام (ف)کے امیدوار محمد عثمان بادینی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر جمعیت علماءاسلام ف کے رہنماﺅں نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اتحا دویکجہتی کے سفرکوآئندہ بھی جاری رکھنے کااعادہ کیا ۔