گال (اے پی پی) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آئی لینڈرز نے 156 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اپل تھرنگا نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم لکشن سینڈکان اور ہسارنگا ڈی سلوا کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث 33.4 اوورز میں 155 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ہیملٹن ماساکڈزا 41 ، میلکم والر 38 اور کریگ ارون 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سینڈکان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ڈی سلوا نے ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کی۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 30.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اپل تھرنگا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نروشن ڈکویلا 35 اور اینجلو میتھیوز 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹینڈائی چتارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، سےرےز برابر
Jul 03, 2017