حکومت نے 5وےں بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے2 کروڑ روپے جاری کر دئےے

اسلام آباد (اے پی پی) وزےر اعظم محمد نواز شرےف کی خصوصی ہداےت پر وفاقی حکومت نے پاکستان بلائن©ڈ کرکٹ کونسل کو5وےں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے2کروڑ روپے جاری کر دئےے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پی بی سی سی نے ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کے لئے5کروڑ روپے کا تخمےنہ لگاےا ہے جس مےں سے وفاقی حکومت نے2کروڑ روپے جاری کر دئےے جبکہ باقی رقم کے لئے پنجاب ، سندھ حکومت اور دےگر فنڈنگ اےجنسےوں سے رابطے میں ہےں۔ سید سلطان شاہ نے 5وےں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے2کروڑ روپے دےنے پر وزےر اعظم محمد نواز شرےف اور وفاقی حکومت کا شکرےہ ادا کےا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔جس کے لئے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کی تیاری کےلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔11 سال بعد ورلڈ کپ کی پاکستان کو میزبانی ملی ہے جس کے 7 میچز پاکستان جبکہ 24 میجز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اےونٹ کے فائنل سمیت ورلڈ کپ کے سات میچز کراچی اور لاہور میں متوقع ہیں جبکہ ایونٹ کے باقی 24 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں 11سال بعد عالمی کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میزبان پاکستان کے علاوہ باقی ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیپال، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کےلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن