اولمپک ڈے پر ملک بھر میں تقریبات

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اولمپک ڈے تقریبات رواں ہفتے چاروں صوبائی دارلحکومت میں منائی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان پی او اے کے سیکرٹری خالد محمود اور سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اولمپک ڈے 23 جون کو منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کی وجہ آئی او سی سے درخواست کی گئی تھی کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلہ میں 6 سے 8 جولائی تک لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں اولمپک واک / رن کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے ایونٹ کرائے جائیں گے۔ 6 جولائی کو کراچی میں اولمپک رن، باسکٹ بال مینز اور ویمنز اورز ٹیبل ٹینس مینز اور ویمنز کے ایونٹ کرائے جائیں گے۔ 7 جولائی کو پشاور اور لاہور میں اولمپک رن کے ساتھ ساتھ والی بال اور کراٹے کے مینز اور ویمنز ایونٹ پشاور میں جبکہ ہینڈبال کے مینز اور ویمنز ایونٹ فیصل آباد میں، اولمپک رن اور ریلسنگ ایونٹ لاہور میں ہونگے۔ 8 جولائی کو کوئٹہ میں اولمپک رن، باکسنگ مینز اور تائیکوانڈو کے مینز اور ویمنز ایونٹس ہونگے۔ اس موقع پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہونے والے اولمپک ڈے ایونٹس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال ہونگے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، ڈی جی سپورٹس پنجاب سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...