انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع

Jul 03, 2017

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اگلے ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں۔ شہریار خان نے اپنی رخصتی سے قبل آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔شہریار خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی متوقع تقریب کےلئے ششنانک منوہر کو چیئرمین پی سی بی نے خصوصی دعوت دی ہے جو ششانک منوہر نے قبول کر لی ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ اگست کے وسط میں پاکستان آئیں گے۔یئرمین آئی سی سی کے دورہ سے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی۔

مزیدخبریں