سری لنکا نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کردی

Jul 03, 2017

گال (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے زمبابوے کو ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ زمبابوے کی ٹیم 33.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ سنداکن نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ سری لنکن ٹیم نے ہدف 3 وکٹوںپر حاصل کر لیا۔ اوپل تھرنگا نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سنداکن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں نیروشن ڈیکویلا نے 35، دنوشکا گونا تھیلاکا نے 8، کوشل مینڈس نے 0 اور اینجلو میتھیوز نے 28 رنزبنائے۔زمبابوے کیج انب سے ٹینڈائی چیتارا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گریم کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جیت کیساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ پہلے میچ میں زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز کا ہدف حاصل کر کے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزیدخبریں