لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ پولیس نے گھر سے بھاگ کر لاہور آنے والے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے بچہ فیصل آباد کا رہائشی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسلام پورہ پولیس کو ایک گمشدہ بچہ ملا جس سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور گھر والوں سے جھگڑ کرلاہور آ گیا ہے اور اب واپسی کا راستہ بھول گیا ہے جس پر پولیس نے بچے کے والد کا موبائل نمبر لیکر اس سے رابطہ کیا جو تھانے پہنچ گیا۔ جس پر بچے کو اس کے والد کے سپرد کر دیا گیا۔