ریلوے ملازمین کا اضافی ڈیوٹیاں دینے سے انکار

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملازمین نے اضافی ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا 11 جولائی سے مفاہمت اور تعاون کا سلسلہ ختم ملازمین قانون کے مطابق رسک فری ڈیوٹی کرے گا یہ بات مرکزی صدر محمد منیر چٹھہ مرکزی چیف آرگنائزر محمد صابر تنولی اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نے جاری بیان میں کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت او ریلوے انتظامیہ سے ہمارا تعاون مثالی مگر ان کو رویہ قابل مذمت ہے سٹاف کی بدترین کمی کا یہ عالم ہے کہ ہمارا ورکر 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مجبور ہے جبکہ سٹاف کی کمی کے باوجود ہم دوسری کیٹیگریوں کا اضافی بوجھ بھی اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہیں مگر ہمارے حقوق کے معاملے میں انتظامیہ کی سرد مہری اب ناقابل برداشت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...