باسمتی چاول کی برآمدات میں 22 فیصد کمی غذائی مصنوعات مشنری تیل کی درآمدات بڑھ گئیں

اسلام آباد (این این آئی)مئی 2017ء کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی واقع دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017 ء کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات 4.136 ارب روپے رہی ہیں جبکہ اپریل 2017ء میں برآمدات کا حجم 5.326 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دریں اثناء مالی سال2016-17ء میں غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 32فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا مئی2016-17ء کے دوران 26.42 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر غذائی مصنوعات ، مشینری اور تیل کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں32فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات می70.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم 2.839 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ برقی آلات کی درآمدات میں26.83 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 2.118 ارب ڈالر اور تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں69.53 فیصد کے اضافہ سے درآمدی بل467.996 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ دریں اثناء رواں مالی سال میں مئی2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز اورکپڑے کی قومی برآمدات میں12.24 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن