لاہور (خبر نگار) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروزو جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاور انرجی کے مسئلے نے ملک کی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیںپچھلے 11 ماہ کے دوران 30 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، حکومت تاجروں کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنائے،غیر ضروری اور بلاوجہ لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے ،توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر معاشی حالا ت بہتر نہیں ہو سکتے ۔