لاہور(خبر نگار+نیوزرپورٹر) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر و نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ سرداراظہر سلطان نے کہا ہے کہ لاہور ،سیالکوٹ ، پشاور اور کراچی پورٹس پر تاجروں کے کنٹینرز کوبروقت کلیئر کیا جائے اور کسٹم کے عملہ کی تعداد کو بڑھایاجائے،اس کے ساتھ ساتھ حکومت سمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، کیونکہ سمگلنگ اور انڈر انوئسنگ کی وجہ سے نہ صر ف حکومت کو سالانہ اربوں روپے ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے تاجر کو بھی شدید کاروباری مندے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
لاہور، سیالکوٹ، پشاور اور کراچی پورٹس پر کنٹینرز کو بروقت کلیئر کیا جائے: سردار اظہر
Jul 03, 2017