لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میںغیر قانونی طور پر کوڑا ڈمپ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے کالے کا ٹویا اور ٹالی ولا کھوپر متعدد لوگوں کے چالان کئے ۔ شہر میں موجود غیر قانونی ڈمپ سائٹس کی ایل ڈبلیو ایم سی مانیٹرنگ کرتی ہے اور ان جگہوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔اتوار کے روز ایل ڈبلیو ایم سی نے بڑے پیمانے پر شہر میں مختلف جگہوں پر کوڑے کے ڈھیر لگانے والوں کے کلاف ایکشن لیتے ہوئے 2غیر قانونی ڈمپ سائٹس پر 23لوگوں کے 40,000روپے تک کے چالان کئے اور دو افراد کے خلاف FIRبھی درج کروائی ۔ کالے کا ٹویا سے ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی آپریشن کرتے ہوئے 600ٹن کوڑا ٹھکانے لگایا جبکہ ٹالی والا کھوں سے 100ٹن کوڑا کٹھا کر کے سینیٹری لینڈ فل سائٹ پہنچایا گیا۔
کوڑا غیر قانونی طور پر ڈمپ کرنے والوں کے 40 ہزار روپے تک چالان
Jul 03, 2017