نفرت انگیز مواد فوری ڈیلیٹ کریں، جرمنی میں سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے قوانین منظور

برلن(اے پی پی) جرمنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک ،گوگل،ٹویٹر کے لئے قوانین کی منظوری دے دی ۔پارلیمنٹ نے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے مطابق فیس بک، ٹویٹراور یوٹیوب جیسی ویب سائٹوں کیلئے لازم ہو گا کہ وہ پوسٹ کئے گئے کسی بھی قسم کے نفرت انگیز مواد کو فوری پر ڈیلیٹ کریں ورنہ انہیں چھ ارب روپے جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔آن لائن ویب سائٹ DW.comکی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت کمپنیوں کے پاس 24 گھنٹوں کا ٹائم ہو گا جس کے دوران وہ جرمن قانون کے مطابق نفرت انگیز اور متنازع قرار دیئے گئے مواد کو ہٹا سکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن