.قیدی فرار کیس: سینٹرل جیل کراچی کا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بھی گرفتار

کراچی (صباہ نیوز) کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطر ناک قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایاز سالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے قیدیوں کے فرار کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا کہ جیل میں قیدیوں کی گنتی پوری ہے، گرفتار جیل افسران کی تعداد15ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ثناء اللہ عباسی نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزم ایاز سالک نے دو ملزمان کے فرار کے روز جیل کے رجسٹرڈ نمبر 10میں دونوں ملزمان کے لاک اپ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جبکہ ملزمان پہلے ہی فرار ہو چکے تھے ۔ 14جون کو جیل میں تمام قیدی پورے ہونے کی رپورٹ پر ایاز سالک کے دستخط کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جس پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمے میں ملزم کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کے مطابق ملزم کو ریمانڈ کیلئے آج پیر کو اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...