سرگودھا: 20 افراد کے قاتلوں کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے نواحی علاقہ میں 20 افراد کو ظالمانہ تشدد کے نتیجہ میں قتل کرنے والے ملزمان کی آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں حاضری، مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے گا، ملزمان کو عدالت پیش کرنے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ 95شمالی میں گزشتہ دنوں پیری، فقیری کی آڑ میں20افراد کو ظالمانہ تشدد کے نتیجہ میں موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزمان پیر عبدالوحید اور ان کے دیگر ساتھیوں کو آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے لئے لایا جائے گا۔ اس موقع پر مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ تاریخ پر آئندہ سماعت کے دوران مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کیس کی سنگین و حساس نوعیت کے پیش نظر ملزمان کو عدالت پیش کرنے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...