کراچی:نیول کالونی سے سیاسی جماعت کا عہدیدار گرفتار

کراچی(آئی این پی)کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نیول کالونی سے سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کو عزیز بلوچ کا ساتھی ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بلدیہ نیول کالونی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار لیاقت آسکانی کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق جیکسن پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم ذاکر خان نے ٹمبر مارکٹ لیاری میں فیضان نامی شہری سے موبائل فون چھینا تھا ۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا ۔ گرفتار پولیس اہلکار سیکورٹی زون ون میں تعینات ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...