راولپنڈی(آئی این پی ) اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی، محمد امیر جیل اسپتال کے نفسیاتی وارڑ میں زیرعلاج تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدی محمد امیر جیل اسپتال کے نفسیاتی وارڑ میں زیرعلاج تھا اس نے وارڈ کے بیت الخلا میں چادر سے گلے میں پھندہ ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیسکے مطابق ملزم محمد امیر کے خلاف رواں سال 16 مارچ کو ایف آئی آر تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج کی گئی تھی جو اہلیہ کے قتل کے مقدمہ میں اسیر تھا۔