میانوالی + فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) میانوالی میں چکن پاکس میں مبتلا بہن بھائی جاں بحق جب کہ فیصل آباد میں 2 مریض سول ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیئے گئے۔ نواحی علاقہ ترگ میں چکن پاکس میں مبتلا بہن بھائی جاںبحق ہو گئے کئی بچے اس بیماری میں مبتلا ہو کر موت حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ بچوں کے پورے جسم اور چہرے پر سرخ رنگ کے دانے نکل آئے ہیں جس سے ایک ہی خاندان کی ایک تین سالہ بچی جاںبحق ہو گئیں۔ اسی بیماری میں مبتلا اسی بچی کا چھ سالہ بھائی عمیر شازل چل بسا۔ بتایا گیا انہی کے اور تین چھوٹے بھائی بہن بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا کہ دو تین ہفتے اس بیماری میں پانچ بچے مبتلا ہوئے۔ مقامی ڈاکٹر کے علاج سے اور بچے صحت یاب ہو گئے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر رفیق خان جس کا تعلق بھی اسی علاقہ ترگ سے ہے، وہ گزشتہ روز یہاں پہنچے ہیں۔ ڈاکٹرز علاج معالجہ کے لئے کوشاں ہیں۔ فیصل آباد کے پندرہ سالہ حسن رضا کا رہائشی چکن پاکس کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر سول ہسپتال آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے جبکہ بتیس سالہ عمران جو کہ سول ہسپتال میں چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہو کر تشویشناک حالت میں داخل ہوا‘ حالت زیادہ خراب ہونے پر کئی روز وینٹی لیٹر پر الائیڈ ہسپتال رہنے کے بعد حالت بہتر ہونے پر دوبارہ سول ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔