0مذہبی آزادی کو اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ جعلی میڈیا مجھے خاموش کرانا چاہتا ہے:ٹرمپ

واشنگٹن (نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ، ان کا کہنا تھا مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصاً اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ ہے۔ امریکی صدر نے کہا جعلی میڈیا انہیں خاموش کرنا چاہتا ہے۔دارالحکومت واشنگٹن کے کینیڈی سنٹر میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا کے پروپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہائوس میں ہوں۔ انہوں نے کہا آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے متواتر استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماڈرن دور کے صدر ہیں اس لئے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ جعلی میڈیا ریپبلکنز کو قائل کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے مجھے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...