بھارت جدوجہد کشمیر کودہشت گردی قرار دلوانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے، بھارت نے چین کا گھیراو کرنے کیلئےامریکہ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں: سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دفتر خارجہ میں کشمیری صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کے دوران مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکی تحریک آزادی اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے، جدوجہد آزادی نے بھارت کا بیانیہ ہی بدل دیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی اکثریت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے لئے مسئلہ کشمیر بہت اہم ہے،پاکستان اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا ,بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیرکو ایجنڈے میں شامل کئے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہیں . سرتاج عزیز نے بتایا کہ چین کا گھیراو کرنے کے لئے بھارت نے امریکا کو اپنی خدمات پیش کی ہیں .ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیرگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو اختیارات دئیے ہیں، سید صلاح الدین کے حوالے سے امریکہ نے اپنا فیصلہ کیا ہے ،یہ اقوام متحدہ کا فیصلہ نہیں ہے اس لیے اس کو ماننا لازمی نہیں ہے،سرتاج عزیز نے بھارتی میڈیا کے منفی رویے پر بھی تنقید کی.

ای پیپر دی نیشن