امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ، قطراورابوظبی کےرہنماؤں سے رابطہ کیا ہے

Jul 03, 2017 | 17:40

ویب ڈیسک

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ عرب اور قطر تنازعے میں ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں . وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ، قطراورابوظبی کےرہنماؤں سے الگ الگ رابطہ کیا جن میں سعودی فرمانروا، ابوظہبی اور قطر کے امیر شامل ہیں. امریکی صدرنےدہشتگردوں کی مالی امدادروکنے پر زور دیا ور کہا کہ معاملات اس کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ، ٹرمپ نے خلیجی ممالک اورقطرمیں جاری تنازعہ پرتحفظات کا اظہار کیا  اور انتہا پسندخیالات کورد کرنےکی اہمیت پر زوردیا .

مزیدخبریں