پنجابی گیت جگنی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف لوک فنکار عالم لوہار کی اڑتیس ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پنجابی میں گلوکاری کو نئی جہت بخشنے والے عالم لوہار نے صوفیانہ کلام کے زریعے شہرت حاصل کی ، تیرہ سال کی عمر میں ان کا پہلا آڈیو البم ریلیز ہوا۔ عالم لوہار تھیٹر سے وابستہ رہے تاہم انھوں نے ریڈیو،ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ لوک فنکار نے قصہ کربلا، قصہ یوسف زلیخا، سیف الملوک اور ہیر وارث شاہ سمیت کئی لوک داستانیں گائیں۔ انہیں ہیر وارث شاہ کو چھتیس انداز میں گانے پر ملکہ حاصل تھا, پنجابی کی گیت''جگنی''سےشہرت کی بلندیوں تک جاپہنچے.

پاکستان کے سابق صدرجنرل ضیاالحق نےاعلٰی فنی خدمات پرانہیں''پرائیڈ آف پرفارمنس'' سےبھی نواز۔ تینتالیس سال تک فن کی دنیاپر راج کرنے والے عالم لوہار تین جولائی انیس سو اناسی کو ٹریفک حادثہ میں چل بسے۔ عمر بھر اپنےمنفرد انداز اورصوفیانہ کلام سے لوگوں کو رلا دینے والا یہ فنکارلاکھوں مداحوں کو سوگوار کر گیا.

ای پیپر دی نیشن