برازیلی خاتون ریفری فرنینڈا کولمبو کا ورلڈ کپ آفیشل بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا

ریو ڈی جنیرو(آئی این پی) برازیلی خاتون ریفری فرنینڈا کولمبو کا ورلڈ کپ آفیشل بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھنے والی فرنینڈا برازیل کی مشہور ماڈل ہیں اور انھوں نے فزیکل ایجوکیشن میں گریجویشن کیا ہے لیکن فٹبال کے کھیل سے عشق اور میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کے جذبے نے ان کو ریفری بننے کی تحریک دی۔ورلڈ کپ سے قبل فرنینڈا کو میگا ایونٹ کیلیے ریفریز کی فہرست کا حصہ بنانے کی اطلاعات تھیں اور انھیں مردوں کے فٹبال ورلڈ کپ میں آفیشل کی حیثیت سے شرکت کرنے والی پہلی خاتون ریفری بنائے جانے کا قوی امکان تھا، لیکن جب فہرست کا اعلان ہوا تو یہ وہ اس کا حصہ نہیں تھیں۔جنوبی برازیل کے شہر سانتا کیٹارینا میں پیدا ہونے والی فرنینڈا نے ڈویژن سی کی لیگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر پیشہ ورانہ رویے اورعالمی سطح کا ریفری بننے کے جذبے سے سرشار ہونے کی بدولت انھوں نے راستے میں آنے والی تمام تر کٹھن منازل کو طے کرتے ہوئے فیفا کے کورسز کو مکمل کیا اور لیگ کی اعلی سطح کے میچز کی آفیشل ریفری بنیں، ان کو پہلی بار شہرت اس وقت ملی جب انھوں نے 2014 میں ہونے والے برازیلین کپ میں ساو پاولو اور سی آر پی کے درمیان ہونے والے میچ میں لائن جج کے فرائض انجام دیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن