اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق پٹیشن مسترد کر دی۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ جھوٹی درخواستیں دائر کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ ڈی جی لاء بھی الیکشن کمشن کی جانب سے شکایت درج کرائیں۔ چیف الکیشن کمشنر نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے فاٹا کے کیس میں جس کو درخواست گزار بنایا گیا ہے ان کو علم ہی نہیں۔ کاغذات پر ان کے انگوٹھے اور دستخط موجود ہیں لیکن ان کو معلوم نہیں۔
درخواستیں مسترد
الیکشن کمشن نے فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد کر دیں
Jul 03, 2018