پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے 20فیصد زیادہ محصولات جمع کرلیئے

کراچی (کامرس رپورٹر) پورٹ قاسم کلکٹریٹ کراچی نے رواں مالی سال میں کسٹم محصولات کی مد میں 155ارب روپے جمع کرلئے جو کہ گزشتہ مالی سال میں جمع ہونے والے 130ارب روپے سے 25ارب روپے تقریباً 19فیصد سے زائد ہے۔ واضع رہے کہ جمع شدہ رقم کسٹم محصولات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)کے جمع کردہ محصولات کا 25فیصد ہے۔ اس طرح پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے کل درآمدی محصولات کی مد میں 504ارب روپے کے محصولات جمع کئے جو کزشتہ سال کے مقابلے 89ارب روپے تقریباً 21فیصد سے زائد ہے۔ یہ محصولات ایف بی آر کے کل جمع کردہ محصولات 3800ارب روپے کا 13فیصد ہے۔ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی سیلز ٹیکس کے محصولات جمع کرنے میں بھی نمایاں کارکردگی رہی۔ جہاں گزشتہ سال کے جمع کردہ محصولات 230ارب روپے کے مقابلے 26فیصد کے تناسب سے 61ارب روپے زائد جمع کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن