لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب نے الیکشن ڈیوٹی کے لئے وفاقی حکومت سے تین ہیلی کاپٹر مانگ لئے۔ اس کے لئے محکمہ داخلہ کی طرف سے وفاقی حکومت کو چٹھی ارسال کی گئی ہے کہ پنجاب میں پولنگ سٹیشنوں کو چیک کرنے کے لئے اور حساس اداروں کی نگرانی کے لئے تین ہیلی کاپٹر کی ڈیمانڈ کی ہے۔