لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش‘ بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور‘ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے جاری رہے گا۔ لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث لیسکو کے 215 فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تعطل پیدا ہوگیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ واسا عملے کو الرٹ کر دیاگیا ہے۔ لاہور‘ فیصل آباد، گجرات‘ سانگلہ ہل، گوجرانوالہ‘ مریدکے میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...