اسلحہ کی نمائش پر شیخ روحیل کے 2گن مین گرفتار، ثناء اللہ کے جلسے میں بھی نمائش

لاہور + فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں مناواں پولیس نے کارنر میٹنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کے دو گن مینوں کو پابندی کے باوجود اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مناواں کے علاقہ میں کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کے دو گن مین رشید اور حارث پابندی کے باوجود اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔ پولیس نے دونوں دو گن مینوں کو گرفتار کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثنا ٹائون پولیس نے اسلحہ کی نمائش پر پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ سے ایک شخص سید کبیر حسین شاہ کو گرفتار کرلیا اور اسکے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر فیصل آباد میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے فیصل آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کی۔ رانا ثنا کے گارڈز تقریب میں اسلحہ لے کر گھومتے رہے۔ رانا ثنا کے گارڈز نے پولیس کمانڈوز کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ اسلحہ کی نمائش پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...