ڈی بی اے چمپئینز نے لائرز سپر لیگ کرکٹ ٹونامنٹ جیت لیا

Jul 03, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) لائرز سپر لیگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹونامنٹ کا فائنل ڈی بی اے چمپئینز نے جیت لیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کی پہلی لائرز سپر لیگ کا اہتمام کیا گیا جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں ڈی بی اے چمپئینز نے ڈی بی اے گلائیڈیٹیٹرکو شکست دے دی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس عبیدالرحمان لودھی تھے۔ جیتنے والی ٹیم کیلئے ممبر پاکستان بار کونسل مصطفی کندھوال نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور ہائیکورٹ بار کے صدرحسن رضا پاشا،سیکرٹری جنرل حفظہ بخاری نے مین آف دی میچ کو دس ہزار روپے اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وکلاء کے اہل خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز نے بھی ٹورنامنٹ میںحصہ لیا ڈسٹرکٹ بار کی ایگزیکٹوز اور ججز کے درمیان بھی نمائشی میچ کھیلا گیا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس عبادالرحمان لودی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خالد نواز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر، ہارئکورٹ بار کے صدر حسن رضا پاشا، تھے ۔

مزیدخبریں