ہرارے (اے پی پی) آسٹریلوی قائد اور جارح مزاج بلے باز ایرون فنچ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، اس کے ساتھ ساتھ وہ 66 چھکے لگا کر مارلون سیموئلز کے ہم پلہ ہو گئے، فنچ نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کے خلاف میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، فنچ نے 1358 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ولیمسن نے 1316 رنز بنا رکھے تھے۔