اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے درخواستیں طلب کر لیں جو جمعرات تک وصول کی جائیں گی، غیرمقامی ووٹرز جو خود پولنگ سٹیشن پر نہیں پہنچ سکتے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔