22 روز رہ گئے، انتخابی مہم میں جوش و خروش پیدا نہ ہو سکا

لاہور (مبشر حسن/ نیشن رپورٹ) انتخابات میں صرف 22 روز رہ گئے ہیں تاہم انتخابی جوش و خروش ابھی تک مفقود ہے۔ بڑی پارٹیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات اور خود انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان، اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ انتخابی مہم میں تیزی پیدا نہ ہوسکنے کی کچھ اور وجوہات بھی ہیں جن میں شدید گرمی اور بعض ان دیکھی قوتوں کی مداخلت شامل ہیں۔ زیادہ تر انتخابی مہم ابھی تک پوسٹروں، بینروں اور پارٹی جھنڈوں کی تنصیب تک محدود ہے۔ ماضی کے مقابلے میں سیاسی جماعتوں نے اس مرتبہ ٹکٹوں کے جھگڑے نمٹانے میں زیادہ وقت لیا ہے۔ اس مرتبہ مختلف پارٹیوں کے کارکن احتجاج کرتے اور اپنی پارٹیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کرتے زیادہ دکھائی دیئے۔ اس کے علاوہ امیدواروں نے شہروں اور چھوٹے قصبوں میں اپنے دفاتر بھی نہیں کھولے بلکہ ابھی تک وہ زیادہ تر ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اور قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار اسحاق خاکوانی نے ’’دی نیشن‘‘ کو بتایا کہ بہت برس بعد ایسا ہو رہا ہے کہ انتخابات اس طرح کے گرم موسم میں ہونے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...