ٹورنٹو/کینیڈا (نمائندہ سپورٹس) کینیڈا ڈے کی تقریبات کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ مختلف شہروں میں کینیڈا کے شہری اس تاریخی دن کو بھرپور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔سوموار کی چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے کینیڈا میں اسے لانگ ویک اینڈ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ اس مرتبہ ہفتہ اتوار، پیر اور منگل چار روز تک مختلف دفاتر اور دیگر سرکاری ادارے بند رہے ہیں۔ کینیڈا ڈے کو منانے کے لییکی رات اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف اہم مقامات پر کینیڈا کے شہریوں کے لیے میوزک کنسرٹس اور آتش بازی کا انتظام کیا گیا تھا۔ ٹورنٹو میں ڈاون ٹاون کوئنز لینڈ پارک اور مسز ساگا سیلیبریشن پارک میں بھی ایسی ہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،کنسرٹ میں ہزاروں افرا نے د شرکت کی۔
کینیڈا ڈے کی تقریبات جاری کنسرٹ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
Jul 03, 2018