الحدیدہ (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) یمن کے شہر الحدیدہ میں بم دھماکہ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے اس علاقے میں حوثی باغی سرگرم ہیں۔ ادھر سعودی اتحادی طیاروں نے بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ یمنی صدر نے کہا ہے حوثیوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی۔یمن میں 2 ہفتے میں 814 باغی مارے جا چکے ہیں۔