ٹوکیو(آن لائن) جاپانی شہنشاہ نے شاہی تخت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا،تخت سے دستبرداری کے بعد اٹھاون سالہ ولی عہد ناروہیٹو بادشاہ بن جائیں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو نے بیماری کی وجہ سے اپنی مصروفیات ترک کر دی ہیں، چوراسی سالہ بادشاہ اگلے برس تیس اپریل کو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہنشاہ ا?کی ہیٹو کے دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہو رہی ہے جس کے باعث ان پر نیند کا غلبہ رہتا ہے، سر چکراتا ہے اور متلی کی کیفیت رہتی ہے۔جاپانی بادشاہ کی صحت کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، گزشتہ برس جاپانی پارلیمنٹ نے شہنشاہ آکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کی درخواست منظور کر لی تھی۔جاپانی شہنشاہ آکی ہیٹو 7 جنوری 1989 کو اپنے والد ہیرو ہیٹو کی وفات کے بعد 55 سال کی عمر میں تخت نشین ہوئے تھے۔
جاپانی شہنشاہ نے بیماری کے باعث تخت سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا
Jul 03, 2018